وزیراعلیٰ پنجاب سےمحمود خان اچکزئی کی ملاقات


وزیراعلیٰ پنجاب سےمحمود خان اچکزئی کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے پشتونخوا ملی عوامی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے پشتونخوا ملی عوامی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی ہے جس میں ملکی سیاست کی تازہ ترین صورت حال، بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے جمہوری نظام کے استحکام کے لیے مل کرکام جاری کھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان جمہوری عمل کے باعث معرض وجود میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ قابل احترام ادارہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے ہرجماعت پرذمہ داری ہے جبکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی جمہوریت میں ہی مضمرہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی حیثیت نہیں ہے، پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے ہرایک کواپنا کردارادا کرنا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ جوسیاسی عناصر افراتفری چاہتے ہیں ان کےعزائم ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج پاکستان کو اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے جبکہ نفاق کی سیاست کا بیج بونے والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری