پروفیسر اقبال چوہدری 2017ء کے بہترین پاکستانی سائنس دان قرار


پروفیسر اقبال چوہدری 2017ء کے بہترین پاکستانی سائنس دان قرار

جامعہ کراچی میں قائم بین الاقوامی ادارے آئی سی بی بی ایس کے سربراہ ڈاکٹر اقبال چوہدری کو سال 2017ء کے لیے پاکستان کا سب سے زیادہ ثمرآور محقق قرار دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ کراچی میں قائم بین الاقوامی ادارے آئی سی بی بی ایس کے سربراہ ڈاکٹر اقبال چوہدری کو سال 2017ء کے لیے پاکستان کا سب سے زیادہ ثمرآور محقق قرار دیا ہے۔

 اکسپرس نیوز کے مطابق پاکستانی کے ممتاز کیمیا دان ڈاکٹر پروفیسر اقبال چوہدری کو سال 2017ء کے لیے ملک کا سب سے زیادہ ثمرآور اور علمی کام کرنے والے ماہر کا اعزاز دیا گیا ہے۔

پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (پی سی ایس ٹی) نے اپنی ’موسٹ پروڈکٹو سائنٹسٹ آف پاکستان‘ ڈائریکٹری میں جامعہ کراچی میں واقع انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولوجیکل سائنس ( آئی سی سی بی ایس) کے سربراہ ڈاکٹر اقبال چوہدری کو سال 2017ء کے لیے یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وہ کئی مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر اقبال چوہدری کا انتخاب پاکستان کے 4154 ایسے سائنس دانوں میں سے کیا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ برس بہترین علمی و تحقیقی کام بڑی تعداد میں شائع کرایا یا پیش کیا تھا۔ پی سی ایس ٹی کی ایک جیوری مسلسل اس عمل پر نظر رکھتی ہے اور گزشتہ 20 برس میں 8 کی تعداد میں ایسی ڈائریکٹری شائع کرچکی ہے جبکہ 2017ء میں اس سلسلے کی نویں ڈائریکٹری منظرِ عام پر آئی ہے۔

اس عمل میں سرکاری یا نجی اداروں، جامعات، کالجوں، تحقیقی اداروں میں کام کرنے والے محققین کے سائنسی کام کا جائزہ لیا جاتا ہے، نویں ڈائریکٹری میں ان افراد کے نام شامل ہیں جنہوں نے سال بھر سائنسی خدمات انجام دی ہیں، کسی بھی سائنس داں کا انتخاب کرتے وقت اس کی تحقیق کے معیار، اس کی مقدار اور اس کا اثر دیکھا جاتا ہے۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اجمل اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے سابق سربراہ اور آئی سی بی بی ایس کے پیٹرن ان چیف ڈاکٹر عطاالرحمان نے پروفیسر اقبال چوہدری کو مبارک باد دی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری