مغربی افغانستان میں طالبان کے حملے میں 8 سیکورٹی فورسز ہلاک


مغربی افغانستان میں طالبان کے حملے میں 8 سیکورٹی فورسز ہلاک

مغربی افغانستان کے فراه صوبے میں طالبان نے حملہ کرکے8 افغان سیکورٹی فورسزکو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ فراہ میں صوبائی کونسل کے رکن «دادالله قانع» کا کہنا ہے کہ طالبان نے اس صوبے کے کئی چک پوسٹوں پر حملہ کرکے کم ازکم 8 سیکیورٹی فورسز کو ہلاک کردیا ہے۔

انہوں نے کہا طالبان نے افغان سیکیورٹی فورسز سے بڑی مقدار میں ہتھیار بھی چھین لیا ہے۔

قانع کا کہنا ہے کہ طالبان نے صوبہ فراہ کے گنھان نامی علاقے میں شدید حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز کی لاشیں کئی گھنٹوں نے پڑی رہیں۔

طالبان کے ترجمان «قاری یوسف احمدی»  کا کہنا ہے کہ اس حملے میں کم ازکم 6 افغان فورسز کے اہلکار مارے گئے ہیں اور ایک موٹرسائکل سمیت 6 عدد ہتھیار کو طالبان نے قبضے میں لیا ہے۔

 فراہ صوبے میں صوبائی کونسل کے رکن کا کہنا ہے کہ طالبان نے ''انارہ درہ'' نامی علاقے میں افغان سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجےمیں بھی 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ صوبہ فراہ میں افغان سیکیورٹی فورسز کے خلاف طالبان حملوں میں تیزی آئی ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری