بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ہفتے میں تیسری بار دفتر خارجہ طلبی


بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ہفتے میں تیسری بار دفتر خارجہ طلبی

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اورسیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کوایک بار پھر دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اورسیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

 واضح رہے کہ سرحدوں پر بھارتی فورسز کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے جس میں رواں ہفتے بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کے جوان بھی شہید ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت سے ملحقہ سرحد پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کے خلاف آج  ایک بار پھر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

یاد رہے کہ  بھارتی ڈپٹی ہائی کشمنر جے پی سنگھ کو گزشتہ روز بھی دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا اور تازہ واقعے پر پیشی کے بعد گزشتہ ایک ہفتے میں یہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی تیسری طلبی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری