آل سعود کو یمن جنگ سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات


آل سعود کو یمن جنگ سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات

عرب اخبار کے مطابق آل سعود یمن جنگ میں بری طرح پھنس گئی ہے اور اس دلدل سے نکلنے کیلئے اسے انصاراللہ کیساتھ مذاکرات کرنا واھد راستہ بچا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق عرب اخبار رائے الیوم نے لکھا ہے کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل میں بری طرح گرفتار ہوگیا ہے سعودی عرب کے لئے یمن پر مسلط کردہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ انصار اللہ سے مذاکرات ہیں۔

رائے الیوم  نے یمن کی مرکزی بینک کو سعودی عرب کی طرف سے 2 ارب ڈالر دینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں بری طرح پھنس گیا ہے اوریمن جنگ سعودی عرب کے لئے روز بروز سخت ہوتی جاری رہے ہے۔

یمنی فورسز اور قبائل نے ریاض پر میزائل داغنا شروع کردیئے ہیں ایسے سخت شرائط میں مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں اور سعودی عرب انصار اللہ کے ساتھ مذاکرات کرکے یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دلدل سے نکل سکتا ہے۔ رائے الہیوم کے مطابق سعودی عرب کو جنگ کے میدان میں بھی تاریخی شکست کا سامنا ہے اور عالمی سطح پر بھی ذلت اور خفت کا سامنا ہے کیونکہ سعودی عرب کے یمن کے مظلوم عربوں کے خلاف مظالم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم سے کہیں زیادہ بدتر ہیں۔ رائے الیوم کے مطابق دو ارب ڈالر سے یمنی کرنسی مضبوط ہوگی لیکن وہ ریاض پر بیلسٹک میزائلوں کے حملے روکنے میں مددگار ثابت نہیں ہوں گے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری