اقوام متحدہ کا افغانستان اور وسطی ایشیا میں پرتشددانتہاپسندی کی روک تھام کیلئے علاقائی تعاون پرزور


اقوام متحدہ کا افغانستان اور وسطی ایشیا میں پرتشددانتہاپسندی کی روک تھام کیلئے علاقائی تعاون پرزور

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوٹریز نے افغانستان اور وسطی ایشیا میں پُرتشدد انتہاپسندی کی روک تھام کیلئے علاقائی تعاون اور مشترکہ ذمہ داری کے فروغ کی ضرورت پر زور دیاہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوٹریزنے افغانستان اور وسطی ایشیا میں پُرتشدد انتہاپسندی کی روک تھام کیلئے علاقائی تعاون اور مشترکہ ذمہ داری کے فروغ کی ضرورت پرزوردیاہے۔

افغانستان اور وسطی ایشیا میں علاقائی شراکت داری کے فروغ کے حوالے سے نیویارک میں سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتہاپسندی کی روک تھام صرف ایک ملک کی ذمہ داری نہیں ہوسکتی۔

عالمی ادارے کے سربراہ نے کہاکہ علاقائی تعاون سے انسداد دہشت گردی کیلئے مالیاتی تعاون،سرحدی نگرانی میں بہتری، مذہبی رواداری اور رہنمائوں کے ساتھ بات چیت کے فروغ، انسانی اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام سمیت دیگر مشترکہ خدشات سے نمٹنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری