روس کی جانب سے افغان حکومت اور طالبان کو مذاکرات کی میزبانی کی دعوت


روس کی جانب سے افغان حکومت اور طالبان کو مذاکرات کی میزبانی کی دعوت

واضح رہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان گزشتہ دنوں پاکستان میں ہونے والے مذاکرات بلا نتیجہ اختتام پذیر ہوئے جبکہ ترجمان افغان طالبان نے اس حوالے سے پاکستان میں اپنے وفد کی موجودگی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روس نے افغان حکومت اور طالبان کو مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کرتے ہوئے افغان حکومت اور ملک میں سرگرم طالبان عسکریت پسندوں کے مابین براہ راست امن مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ماسکو حکومت افغانستان میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے جلد از جلد امن مذاکرات کا آغاز چاہتی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے بیان میں پیشکش کی گئی ہے کہ خطے میں قیام امن کی خاطر مستقبل میں ایسے کسی ممکنہ مذاکرات کی میزبانی روس بھی کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان گزشتہ دنوں پاکستان میں ہونے والے مذاکرات بلا نتیجہ اختتام پذیر ہوئے تھے جبکہ ترجمان افغان طالبان نے اس ملک میں اپنے وفد کی موجودگی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے کہ افغانستان میں سن 2001 سے امریکا اور نیٹو کے دستے طالبان عسکریت پسندوں کیخلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری