وزیراعظم پاکستان کا پارلیمنٹ کیخلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے والے سیاستدانوں سے معافی مانگنے پرزور


وزیراعظم پاکستان کا پارلیمنٹ کیخلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے والے سیاستدانوں سے معافی مانگنے پرزور

وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کی توہین کرنے والے سیاستدانوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا بلکہ وہ الٹا اپنی حیثیت کو نقصان پہنچارہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایک نجی نیوزچینل کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ایسےا لفاظ کے استعمال سے جن سے پارلیمنٹ کاتشخص مجروح ہوپارلیمانی اقدار کی خلاف ورزی کے مرتکب ایسے عناصر کو پارلیمنٹ طلب کرنے کااختیار رکھتی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ پارلیمنٹ کی کارکردگی کو غیرتسلی بخش قراردیکر توہین آمیزالفاظ کے استعمال کی کوشش کرنیوالے عناصر درحقیقت پارلیمانی نظام کی سوجھ بوجھ نہیں رکھتے۔

انہوں نے ایسے سیاستدانوں پرزوردیاکہ وہ اپنے توہین آمیز الفاظ واپس لیں اورمعافی مانگیں ورنہ انہیں اگلے انتخابات میں عوامی فیصلے کاسامنا کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہاکہ پارلیمنٹ کاتقریباً نوے فیصد کام ایوان نہیں بلکہ قائمہ کمیٹیاں انجام دیتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ریکارڈ تاریخی منصوبے مکمل کئے ہیں جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان سے بڑھ کر کوئی دوسرا ملک افغانستان میں امن کاخواہشمند نہیں ہے جو نہ صرف تیس لاکھ سے زائد افغان پناہ گزینوں کی کئی عشروں سے میزبانی کررہاہے بلکہ افغانستان میں متحارب دھڑوں کے درمیان امن مذاکرات میں معاون کردار ادا کرنے کیلئے بھی تیارہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ حکومت کو یکم جون دوہزاراٹھارہ تک مینڈیٹ حاصل ہے اور عوام اگلے عام انتحابات میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری