سنی تحریک آج داتا دربار کے باہر دھرنا دے گی


سنی تحریک آج داتا دربار کے باہر دھرنا دے گی

سنی تحریک کے زیر اہتمام آج داتا دربار کے باہر احتجاجی دھرنا اور جلسہ ہوگا، پیر حمید الدین سیالوی قافلے کی شکل میں سرگودھا سے لاہور پہنچیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سنی تحریک کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرقانون پنجاب کے استعفی کے لئے داتا دربار کے باہر احتجاجی دھرنا اور جلسہ ہوگا، پیر حمید الدین سیالوی قافلے کی شکل میں سرگودھا سے لاہور پہنچیں گے جبکہ جلسے میں علما اور مشائخ بھی شرکت کریں گے۔

گزشتہ روز گولڑہ شریف میں غلام نظام الدین جامی سجادہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پیر آف سیال شریف صاحبزادہ محمد حمیدالدین سیالوی نے واضح کیا تھا کہ وہ بیس جنوری کے بعد رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ لیے بغیر واپس نہیں آئیں گے۔

حمیدالدین سیالوی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے مشائخ عظام اس بات پر متفق ہیں کہ رانا ثناء اللہ فساد کی جڑ ہیں انہوں نے قادیانیوں اور مرزائیوں کے حق میں جن خیالات کا اظہار کیا ہے وہ کسی بھی حوالے سے ناقابل برداشت ہیں، کیونکہ ختم نبوت ہر مسلمان کا بنیادی عقیدہ ہے اور مسلمانوں کی رہنمائی مشائخ کا دینی فریضہ ہے۔

اس موقع پر خواجہ حمیدالدین سیالوی کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنا پڑا تب بھی دریغ نہیں کریں گے۔

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے حکومت پنجاب کو واضح کردیا ہے کہ اگر بیس جنوری کے اجتماع میں رکاوٹ ڈالی گئی تو ہر شہر میں دھرنے دے کر ملک جام کر دیں گے، ہم شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ کے استعفی تک لاہور میں ڈٹ کر بیٹھیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری