سعودی اتحادی افواج کے خلاف یمنی فورسز کی کارروائی، سوڈانی فوج کے اعلی کمانڈر سمیت متعدد اہلکار ہلاک


سعودی اتحادی افواج کے خلاف یمنی فورسز کی کارروائی، سوڈانی فوج کے اعلی کمانڈر سمیت متعدد اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے صوبہ حجہ میں سعودی اتحادی افواج کے خلاف کارروائی کرکے سوڈانی فوج کے اعلی کمانڈر سمیت متعدد اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے العالم کے حوالے سے بتایاہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے صوبہ حجہ میں سعودی اتحادی افواج کے خلاف کارروائی کرکے سوڈانی فوج کے اعلی کمانڈر سمیت متعدد اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوجہ حجہ کے صحرائے میدی میں یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی اتحادی افواج کے خلاف ایک منفرد کارروائی کرکے متعدد سوڈانی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں کئی اعلیٰ افسر بھی شامل ہیں۔

یمنی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کارروائی میں سوڈانی فوجیوں کی سات بکتربند گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے۔

یمنی فوج کے مطابق اس کارروائی میں سوڈانی فوج کے اعلی کماںڈر عبداللہ محمد صالح بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری