10 ملک دشمن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق


10 ملک دشمن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 10 خظرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی تصدیق کردی.

تسنیم خبررساں ادارے نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 10 ملک دشمن دہشت گردوں کی سزائے موت کی تصدیق کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 10 ملک دشمن دہشت گردوں کی سزائے موت کی تصدیق کردی جبکہ 3 دہشت گردوں کو مختلف مدت کی قید کی سزا سنائی گئی، تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے جو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سزا پانے والے دہشت گرد سکیورٹی اہلکاروں کے گلے کاٹنے، قانون نافذ کرنے والوں پرحملوں، شہریوں کی ہلاکتوں، تعلیمی اداروں اور مسجدوں پر حملوں میں ملوث ہیں، یہ 10 دہشت گرد 41 افراد کے قتل اور 33 کو زخمی کرنے میں بھی ملوث رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں سمیع الرحمان، ارشد بلال، محمد علیم، رسول محمد، سہیل احمد، نعمت اللہ اور رحمت علی شامل ہیں جب کہ ان دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری