پیرسیالوی: ایک ہفتے اندر اندر شریعت نافذ یا پنجاب بند!

پیر حمیدالدین سیالوی نے حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یا تو شریعت نافذ ہوگی یا پورے پنجاب کو بند کردیں گے۔

پیرسیالوی: ایک ہفتے اندر اندر شریعت نافذ یا پنجاب بند!

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لاہور میں داتادربار کے باہر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پیرحمدالدین نے کہا کہ وہ ختم نبوت کی تحریک کو تادم مرگ جاری رکھیں گے اور شرکا سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ختم نبوت تحریک کوآگے بڑھائیں  اور عہد کریں کہ آج سےقرآن وسنت کی روشنی میں خود کو ڈھالیں گے۔

پیرسیالوی نے کہا کہ وہ حکومت کو ملک میں نفاذ شریعت کے لیے 7 دن کی مہلت دے رہے ہیں اگر اس دوران نظام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نافذ نہ کیا گیا تو پنجاب بھر میں احتجاج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے قرآن و سنت کو سینے سے لگانے کی بجائے راناثنا اللہ کو سینے سے لگا رکھا ہے،ایسے لوگوں کو ووٹ نہیں دینا چاہیئے،ہرشہر میں بچیوں کو قتل کیا جارہا ہے اور حکومت کسی قاتل کو گرفتار نہیں  کررہی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری