کابل؛ انٹر کانٹیننٹل ہوٹل پر حملے میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی


کابل؛ انٹر کانٹیننٹل ہوٹل پر حملے میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں انٹر کانٹیننٹل ہوٹل پر دہشتگردوں نے  دھاوا بول دیا جس کے فورا بعد فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے مطابق 4 دہشت گردوں نے انٹرنیشنل ہوٹل میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 30 ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جب کہ حملہ آوروں نے ہوٹل کے ایک حصے کو آگ بھی لگا دی۔

واضح رہے کہ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 بتائی ہے تاہم آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں کم سے کم 100 افراد جاں بحق یا زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان افغان وزارت داخلہ نصرت رحیمی نے انٹر کانٹیننٹل ہوٹل پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد چار ہے جو کہ اسلحہ اور خود کش جیکٹوں سے لیس ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہوٹل میں 2دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جب کہ ہوٹل میں مقیم افراد اور عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ دو حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے ہوٹل کی چوتھی منزل کو آگ لگا دی ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ صبح تک جاری رہا۔

دوسری جانب پاکستان نے کابل انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل پر حملے کی شدید مذمت کی ہے جب کہ ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کسی بھی صورت حال میں قابل قبول نہیں ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری