ترک افواج کا شامی علاقے عفرین میں آپریشن کا آغاز/ دہشتگردوں کے 108 ٹھکانوں کی تباہی کا دعویٰ


ترک افواج کا شامی علاقے عفرین میں آپریشن کا آغاز/ دہشتگردوں کے 108 ٹھکانوں کی تباہی کا دعویٰ

ترک فوج نے شامی علاقے عفرین میں "زیتون کی ڈالی" نامی آپریشن کے آغاز پر ہی دعویٰ کیا ہے کہ اس علاقے میں داعش اور شامی ڈیموکریٹک فورس کے 108 ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک وزیر دفاع نورالدین جان کِلی نے عفرین میں سعودی اور امریکی حمایت یافتہ گروہوں داعش اور کرد ملیشیا کے خلاف ترک فوجی کا "زیتون کی ڈالی" نامی آپریشن عملی طور پر شروع ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز نے بھی عفرین کے علاقے پر ترک فوج کے توپخانے کی گولہ باری کی تصدیق کی ہے۔ 

نورالدین جان کِلی کا مزید کہنا تھا کہ شام کے شمالی علاقے میں موجود تمام دہشت گردانہ نیٹ ورک اور عناصر کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ترک لڑاکا طیاروں نے شمالی شام کے 7 علاقوں میں بمباری کرتے ہوئے داعش اور شامی ڈیموکریٹک فورس کے 108 ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ان ٹھکانوں میں دہشتگردوں کے خفیہ پناہ گاہیں اور اسلحے کے انبار شامل ہیں۔

ترک فوج کے بیان کے مطابق اس کارروائی میں ترک فضائیہ کے 72 لڑاکا طیاروں نے شرکت کی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری