27 جنوری؛ علامہ اشرف جلالی کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا دن/ پیر سیالوی کی بھرپور حمایت کریں گے


27 جنوری؛ علامہ اشرف جلالی کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا دن/ پیر سیالوی کی بھرپور حمایت کریں گے

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے استعفی کیلئے پیر  حمید الدین سیالوی  کی قیادت میں اہل سنت جماعتوں نے داتا دربار کے سامنے میدان سجا لیا،علامہ ڈاکٹر  اشرف  آصف جلالی نے 27 جنوری کو پنجاب اسمبلی سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق داتا دربار کے سامنے منعقد ہونے والی "ختم نبوت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکانفرنس" کے ہزاروں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین علامہ  ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ کچھ لمحے ایسے آتے ہیں کہ باہر نکل کر غصے کا اظہار نہ کیا جائے تو عبادت ختم ہو جاتی ہے، ختم نبوت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر جس کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا، اس کا نام و نشان مٹ جائے گا، آج حجرے میں بیٹھنے کا دن نہیں، باہر نکلنے کا دن ہے۔

علامہ  اشرف آصف جلالی نے مزید کہا کہ 27 جنوری سے جیل بھرو تحریک شروع کریں گے، پیر حمید الدین سیالوی کو رانا ثنا اللہ جیسے شخص کی ضرورت نہیں، ختم نبوت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے معاملے پر حمید الدین سیالوی کا بھرپور ساتھ دیں گے، پیر حمید الدین سیالوی کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، شہباز شریف صاحب آستانوں کو خریدنے کا کام بند کر دیں، چند مولویوں سے مرضی کا بیان دلوانے سے کچھ نہیں ہو گا۔

ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے مزید کہا کہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  کے معاملے پر دوہری پالیسی نہیں چلے گی، ختم نبوت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے معاملے پر غداری کی گئی، ڈاکہ ڈالا گیا، کیا حکمرانوں کا کام فقط گولی سے لاشیں گرانا ہے؟ اگلا الیکشن ختم نبوت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وفاداروں اور غداروں کے درمیان ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کئی لوگ ’’رانے کے کانے ‘‘ ہیں لیکن ہم میں سے کو ئی بھی رانے کا کانا نہیں، ہم ختم نبوت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سپاہی ہیں کسی کے آگے نہیں جھکیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری