مقبوضہ کشمیر؛ سرینگر شہر کے حساس علاقوں میں حسب معمول حکومتی قدغن


مقبوضہ کشمیر؛ سرینگر شہر کے حساس علاقوں میں حسب معمول حکومتی قدغن

21جنوری 1990ءمیں سرینگر کے گاﺅ کدل علاقے میں فورسز کے ہاتھوں قتل عام کے واقعہ، جس میں 52معصوم انسان موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے تھے، کی 28ویں برسی پر آج شہر میں ممکنہ عوامی احتجاج کو روکنے کے لئے بھارتی حکام نے عوام کی نقل و حرکت پر قدغن لگادی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے سرینگر شہر کے رعناواری، خانیار، نوہٹہ، مہاراج گنج، صفاکدل، مائسمہ اور کرالہ کھڈ پولیس سٹیشنوں کے تحت آنے والے علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لاکر ان علاقوں میں عوام کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے۔

بھارتی فورسز نے گاڑیوں کی آمد و رفت روکنے کے لئے ان علاقوں میں جگہ جگہ سڑکوں پر خاردار تاریں بچھادی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سانحہ گاﺅ کدل کی برسی کے سلسلے میں آج سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمدیٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے آج گاﺅکدل اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں ہڑتال کی کال دی ہے۔

سانحہ گاو کدل کی26ویں برسی کے موقع پر سول لائنز اور اس کے ملحقہ علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی جس کی وجہ سے کاروبار مفلوج ہوکر رہ گیاجبکہ لبریشن فرنٹ، تحریک حریت، مسلم لیگ اور دیگر تنظیموں کی طرف سے شہدائے گاوکدل کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

سانحہ گاوکدل کی برسی کے موقع پر کئی علیحدگی پسند جماعتوں کی طرف سے دی گئی ہڑتال کال کے نتیجے میں سول لائنز علاقے میں معمول کی سرگرمیاں ٹھپ رہیں۔

سول لائنز کے ریگل چوک، پولو ویو، گاوکدل، مائسمہ، مدینہ چوک، لال چوک، کورٹ روڑ، ککر بازار، بڈشاہ چوک، ریڈ کراس روڈ، بسنت باغ، کرالہ کھڈ، نئی سڑک، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ، شہید گنج، ریڈیذنسی روڈ اور دیگر ملحقہ بازاروں میں تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بندرہے۔

اگر چہ مولانا آزاد اور ریذیڈنسی روڈ پر ٹریفک کی آمد ورفت معمول کی طرح رہی لیکن مائسمہ ا ور گاو دل میں ٹریفک کی آمدورفت بند رہی۔

اس دوران گاوکدل سانحہ میں جاں بحق ہوئے شہریوں کی یاد گار بسنت باغ میں تعزیتی مجالس کا اہتمام ہوا جس میں جاں بحق افراد کو یاد کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی۔

ہڑتالی کال کے پیش نظر بڈشاہ چوک اور ملحقہ علاقوں میں صبح سے ہی پولیس اور فورسز کو تعینات کیا گیا تھا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری