ڈاکیومنٹری فلم سازوں کے نام امام خامنہ ای کا پیغام؛ سربلندی کیساتھ اپنے مومن اور انقلابی ہونے کا مظاہرہ کریں + اصل متن


ڈاکیومنٹری فلم سازوں کے نام امام خامنہ ای کا پیغام؛ سربلندی کیساتھ اپنے مومن اور انقلابی ہونے کا مظاہرہ کریں + اصل متن

امام خامنہ ای نے دستاویزی فلم بنانے والوں کے نام پیغام میں فرمایا: "سر بلند کرکے قول و فعل کیساتھ مومن اور انقلابی ہونے کا مظاہرہ کریں۔"

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ امام خامنہ ای کی جانب سے ملک کے فعال دستاویزی فلم سازوں کے ساتھ ملاقات میں یادگار کے طور پر پیش کرنے والے پانچ اہم نکات درج ذیل ہیں؛

1 :  اپنے ہنر کا درست اور صحیح  استعمال کرکے انقلاب کی محافظت کریں۔

2 : دشمن کی سافٹ ویئر جنگ جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈے پر مبنی ہے لہذا جوانوں کو اس جنگ کا مقابلہ کرنے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی 40 سالہ حقانیت ثابت کرنے کے لئے اپنے ہنر کا بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔

3 : دشمن ہمارے معاشرے میں یاس و نا امید پھیلانے کی کوشش کررہا ہے ہمارے جوان اپنے ہنر کے ذریعہ ملک میں موجود حقائق کی بنیاد پر امیدوں کا سرچشمہبن سکتے ہیں۔

4 : تنقیدی مستند مفید اور لازم ہے لیکن اس میں انداز پند و نصائح پر مشتمل ہونا چاہیے اور راہ حل بھی پیش کرنا چاہیے۔

5 : ہر کام میں اللہ تعالی کی خوشنودی کو مد نظر رکھیں اور اسی سے مدد طلب کریں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری