خطے میں امن برقرار رکھنے کی خاطر بھارت کو اپنا طرز عمل بدلنا ہوگا، وزیر داخلہ


خطے میں امن برقرار رکھنے کی خاطر بھارت کو اپنا طرز عمل بدلنا ہوگا، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت کو اپنا طرز عمل بدلنا ہوگا کیونکہ خطے کا مستقبل جنگ سے نہیں بلکہ امن سے وابستہ ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شکر گڑھ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنا طرزعمل بدلنا ہوگا کیوں کہ خطے کا مستقبل جنگ سے نہیں بلکہ امن سے وابستہ ہے، خطے کی بدامنی پاکستان ہی نہیں بھارت کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے جب کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت کو مذاکرات شروع کرنا ہوں گے۔

وزیر داخلہ نے پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے کہا کہ اگر بھارت پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنا چاہتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہم تیار ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 شہری شہید اور 3 افراد زخمی ہوگئے جب کہ دفتر خارجہ نے فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری