جاتی امرا میں بیٹھا نوازشریف اب زیادہ خطرناک ہے، خواجہ سعد رفیق


جاتی امرا میں بیٹھا نوازشریف اب زیادہ خطرناک ہے، خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھا نوازشریف اتنا خطرناک نہیں تھا جتنا جاتی امرا میں بیٹھا خطرناک ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت  آپسی لڑائی جھگڑے کا متحمل نہیں ہوسکتا، امریکی بیانات ہم سب کے سامنے ہیں ہمیں ملکی بقا کے لئے قومی ایجنڈے پر ایک ہونا پڑے گا، اگر ادارے آپس میں لڑیں گے تو ملک آگے نہیں چلے گا۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) پر ہمیشہ حملے کئے گئے اور اب بھی ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیاجارہا ہے، ہمیں غیر ذمہ دارا نہ سمجھاجائے اور نا ہی ہماری باتوں کو کسی ادارے یا شخصیت پر حملہ تصور کیا جائے، ہم کسی سے لڑنا اور اداروں سے محاذ آرائی نہیں چاہتے، پاکستان مکمل طور پر آزاد ملک نہیں اسے آزاد ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرنے کہا کہ ہم محاذ آرائی کے بجائے ووٹ کا احترام چاہتےہیں، ہم نے کل بھی کہا تھا کہ نوازشریف کے ساتھ انصاف نہیں ہوا اور آج بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں چاہے ہمیں اپنے بیانات کی کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔ سیاستدان کو قبر میں ڈال دو تو وہ قبر سے بھی سیاست کرتا ہے، وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھا نوازشریف انتاخطرناک نہیں تھا جتنا جاتی امرا میں بیٹھا ہواخطرناک ہے اب جلسوں میں لوگ یکجہتی اور محبت کا اظہار کرتے ہیں،   بندکمروں کا فیصلہ نہیں چلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک جماعت نے سندھ کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ہے اور کرپٹ زرداری خدا کے لہجے میں بولتا ہے اور دوسری جانب اسمبلیوں سے تنخواہیں لینے والے قومی اسمبلی پر لعنت بھیجتے ہیں، عوام جان لیں کہ لعنت بھیجنے والوں کو نا ہی شرع کا پتہ ہے نا ہی اخلاق کا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری