ڈنمارک کا پاکستا ن میں تعلیم اور بجلی کی پیداوار کے شعبوں میں تعاون پر آمادگی کا اظہار


ڈنمارک کا پاکستا ن میں تعلیم اور بجلی کی پیداوار کے شعبوں میں تعاون پر آمادگی کا اظہار

پاکستان میں ڈنمارک کے سفیرRolf Holmboe نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری جنوبی ایشیا کے ملکوں کیلئے عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے کیلئے مثالی مواقع کی پیشکش کرتاہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کراچی پریس کلب کے دورے کے دوران صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تناظرمیں پاکستان کو ڈنمارک سمیت بڑی کمپنیوں سے اپنے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ڈنمارک کے سفیر نے کہا کہ یہ کمپنیاں پاکستان کی اشیا اور زرعی مصنوعات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اُن کاملک تعلیم اور بجلی کی پیداوار کے شعبوں میں پاکستان سے تعاون کیلئے تیارہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری