بنگلا دیش؛ روہنگیا مسلمانوں نے وطن واپسی سے قبل تحفظ کی ضمانت مانگ لی


بنگلا دیش؛ روہنگیا مسلمانوں نے وطن واپسی سے قبل تحفظ کی ضمانت مانگ لی

بنگلہ دیش کے کیمپوں میں مقیم روہنگیا مسلمانوں نے شہریت اور تحفظ کے حق کی ضمانت ملنے تک میانمار واپس جانے سے انکار کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بنگلہ دیش کے کیمپوں میں مقیم روہنگیا تارکین وطن نے شہریت اور تحفظ کے حق کی ضمانت ملنے تک میانمار واپس جانے سے انکار کر دیا ہے۔

یہ بات آج انہوں نے کیمپوں سے انہیں واپس میانمار بھیجنے کے لئے کی گئی کارروائی کے دوران کہی جہاں سے وہ فوجی کارروائی کے بعد نقل مکانی کر کے آئے تھے۔

پناہ گزینوں نے اپنے گھروں، مساجد اور سکولوں کی تعمیرنو کا بھی مطالبہ کیا جنہیں فوجی کارروائی کے دوران جلا دیا گیا یا نقصان پہنچایا گیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری