پاکستان آرمی چیف کا بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عندیہ


پاکستان آرمی چیف کا بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عندیہ

پاکستان آرمی چیف نے تاکید کیساتھ بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2003ء کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر کھوئی رٹہ اور اریان سیکٹرز کا دورہ کیا جہاں مقامی کمانڈرز نے آرمی چیف کو بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی۔

افسران نے انہیں بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے متعلق بتایا، جواب میں آرمی چیف نے پاک فوج کی طرف سے بھارت کو مؤثر اور ذمہ دارانہ جواب دینے کے عمل کو سراہا۔ 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری