ایس پی ملیر راؤ انوار دبئی فرار ہونے میں ناکام

نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ملوث ایس پی راؤ انوار دبئی فرار ہونے میں ناکام ہوگیا۔

ایس پی ملیر راؤ انوار دبئی فرار ہونے میں ناکام

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرقبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ملوث ایس پی راؤ انوارکی دبئی فرارکی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اسپیشل برانچ کی نشاندہی پررات 2 بجےایس پی ملیر راؤ انوارروکا گیا جو پرواز 615 سے دبئی جانا چاہتے تھے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق  راؤ انوارکو گرفتارنہیں کیا گیا لیکن سفرسے روکا گیا ہے جس کے بعد وہ واپس اسلام آباد چلے گئے۔

نقیب اللہ کی ماورائے عدالت ہلاکت میں ملوث پولیس افسر راؤ انوار گزشتہ روز تک   اپنا موبائل فون نمبر بند کرکے روپوش ہوگئے تھے  اور کسی سے بھی رابطہ نہیں کررہے تھے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری