عالمی اقتصادی فورم کے 48ویں سالانہ اجلاس کا آغاز آج سوئٹزرلینڈ میں ہوگا


عالمی اقتصادی فورم کے 48ویں سالانہ اجلاس کا آغاز آج سوئٹزرلینڈ میں ہوگا

عالمی اقتصادی فورم کا اڑتالیس واں سالانہ اجلاس آج منگل کے روز سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں شروع ہورہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آج منگل کے روز سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کا اڑتالیس واں سالانہ اجلاس ہورہا ہے۔

اجلاس میں ریکارڈ تعداد میں سربراہان مملکت و حکومت اور عالمی اداروں کے سربراہوں کے علاوہ تاجر، سول سوسائٹی، ماہرین تعلیم، فنکار اور صحافی شرکت کر رہے ہیں۔

امسال ہونے والے اجلاس کا موضوع "مسائل کی شکار دنیا کا مشترکہ مستقبل" رکھا گیا ہے۔

اجلاس میں اہم مشترکہ مفادات پر عالمی تعاون مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس کا ایجنڈا بین الاقوامی  تعاون اور ممالک کے درمیان اختلافات پر قابو پانا ہوگا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری