شریف خاندان کی کرپشن بین البراعظمی ہے، زرداری


شریف خاندان کی کرپشن بین البراعظمی ہے، زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے شریف خاندان کی کرپشن کو بین البراعظمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کرپشن پاکستان تک محدود نہیں جبکہ اس کا عالمی نیٹ ورک جلد بے نقاب ہونے والا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ شریفوں کا احتساب تو ابھی شروع ہی نہیں ہوا صرف نوٹس پر ہی ان کی چیخیں نکل گئیں، یہ اس لیے چیخ رہے ہیں کیوں کہ ان کی کرپشن کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب ہونے والا ہے۔

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی دہائی تک احتساب کے نام پر ان کا انتقام برداشت کیا ہم نے نیب کو بھی بھگتا اور نواز شریف کے احتساب الرحمان کا بھی مقابلہ کیا لیکن ان کا تو ابھی تک ناخن ہی نہیں کھینچا گیا اور نہ انہیں ہتھکڑی لگی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری