تحریک انصاف کا صوبائی حکومت تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ


تحریک انصاف کا صوبائی حکومت تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے عوامی تحریک کے حکومت مخالف احتجاج کے دوران صوبائی حکومت کو تحلیل کرنے کے آپشن پر عمل در آمد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت میں سینیٹ ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے اپنے ارکان کو استعفیٰ دلانے کے آپشن پر بھی اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

عمران خان نے پارٹی کی مرکزی وتمام صوبائی قیادت کو عام انتخابات کیلیے ’’عوامی رابطہ مہم ‘‘ کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے جب کہ اس پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے معاملے کی مخالفت کردی ہے۔

عمران خان نے پارٹی کے اہم رہنماؤں سے مشاورت کے بعد فوری طور پر پارلیمنٹ اور اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے آپشن پر عمل در آمدعارضی طور پر روک دیا ہے جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے آپشن کاکارڈ سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اچانک استعمال کیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری