سپریم کورٹ کا ایس پی راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

پاکستانی عدالتِ عظمیٰ نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ کا ایس پی راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپریم کورٹ میں نقیب اللہ محسود ہلاکت کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

ایکسپریس نے اس حوال ےسے رپورٹ دی ہے کہ عدالت نے نقیب اللہ محسود کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت میں نامزد مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کو حکم دیا کہ راؤانوار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا جائے جب کہ عدالت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ممبران کو بھی طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ کیس کی سماعت کراچی رجسٹری میں ہوگی۔

واضح رہے کہ راؤ انوار نے آج اسلام آباد سے دبئی فرار ہونے کی کوشش کی تھی تاہم اسے ناکام بنادیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری