زینب کا قاتل افغان انٹیلی جنس ادارے کا اہلکار نکلا، پاکستانی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ


زینب کا قاتل افغان انٹیلی جنس ادارے کا اہلکار نکلا، پاکستانی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ

زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل ہونے والی 8 سالہ کمسن زینب کا مبینہ قاتل گرفتار کرلیا گیا ہے جس کا تعلق افغان انٹیلی جنس ادارے این ڈی ایس سے بتایا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ قصور میں 8 سالہ بچی زینب کے قتل کا مرکزی ملزم عمران گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والے شخص کا ڈی این اے میچ کرگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز نے اپنی رپورٹ میں آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملزم افغان انٹیلی جنس ادارے این ڈی ایس کا اہلکار ہے۔ 

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے اور یہ زینب کا پڑوسی ہے۔ اس سے قبل بھی ملزم کو پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں چھوڑ دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ قصورمیں 8 سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا، بچی کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی جس کے بعد ملک بھرمیں زینب کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی کے لیے احتجاج کیا گیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری