بن سلمان پر تنقید کرنے والی سعودی شہزادی گرفتار


بن سلمان پر تنقید کرنے والی سعودی شہزادی گرفتار

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ آل سعود کے سیکیورٹی فورسز نے بن سلمان پر تنقید کرنے والی سعودی شہزادی کو گرفتار کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے "الوطن یغرد خارج السرب" کے حوالےسے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بن سلمان پر تنقید کرنے والی سعودی شہزادی کو گرفتار کرلیا ہے۔

الوطن یغرد خارج السرب نے لکھا ہے کہ نوف بنت عبداللہ بن سعود الکبیر کو بن سلمان کے خلاف ٹوئیٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نوف بنت عبداللہ کے ٹوئٹر اکاونٹ مکمل طور پر بند کرکے تمام پوسٹوں اور مطالب کو بھی مٹا دیا گیا ہے۔

نوف نے بن سلمان پر شہزادوں کی گرفتاری کے خلاف ایک بیان جاری کرکے سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ شہزادی نوف بنت عبداللہ  نے اپنے بھائی شہزادہ ترکی اور مطعب بن عبداللہ کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بن سلمان پر سخت تنقید کی تھی۔

شہزادی نوف بنت عبداللہ محمد بن سعود نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ 11سال قبل جب وہ میری والدہ سے ملنے آئے تو انہوں نے قلم اٹھایا اور اس ڈائری میں اپنے الفاظ لکھے، خدا میری والدہ کی مغفرت فرمائے۔ میں دعا کرتی ہوں کہ خدا میرے پیارے، شفیق اور فیاض بھائی مطعب بن عبداللہ کی حفاظت فرمائے۔“ 

اس کے ساتھ ہی شہزادی نے وہ خط بھی پوسٹ کیا تھاجو مطعب بن عبداللہ نے اپنے ہاتھ سے تحریر کیا تھا اور 2006ء میں انہیں ارسال کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری