وزیراعظم پاکستانی کی ڈیووس میں ہونیوالے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے زیورخ میں موجودگی


وزیراعظم پاکستانی کی ڈیووس میں ہونیوالے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے زیورخ میں موجودگی

وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی ڈیووس میں ہونیوالے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے زیورخ پہنچے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم متعدد اہم تقریبات میں شرکت اور اہم عالمی رہنمائوں اور امریکہ، یورپ، چین اور جاپان کے پندرہ ممتاز کثیرالملکی اداروں کے چیئرپرسنز اور چیف ایگزیکٹو افسروں سے دوطرفہ ملاقاتیں کرینگے۔

وزیراعظم عالمی اقتصادی رہنمائوں کے خصوصی اجلاس میں سربراہان حکومت ومملکت سے خطاب کرینگے۔

وہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں بھی شرکت کرینگے اجلاس کاموضوع ہے "ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کے اثرات"

ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم وال سٹریٹ جرنل، نکی اور ایف ٹی گروپ، دی واشنگٹن پوسٹ، سی این این اور دی رائٹرز سمیت میڈیا کے ممتاز اداروں کو انٹرویو دینگے۔

فورم کے 2018 کے سالانہ اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت سے پاکستان کے تجارتی سرمایہ کاری اور کاروباری منصوبوں کیلئے موقع فراہم ہوگا۔

شاہدخاقان عباسی پاکستان کی اقتصادی ترقی اور یہاں موجود شاندار مواقع اجاگر کرینگے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری