پاکستان: اگر امریکہ افغانستان میں امن کے لئے سنجیدہ ہے تو افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں مدد دے


پاکستان: اگر امریکہ افغانستان میں امن کے لئے سنجیدہ ہے تو افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں مدد دے

وزیر اعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ افغانستان میں امن کے لئے سنجیدہ ہے تو وہ30 لاکھ سے زائد افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی میں مدد دے

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ امریکہ کے ساتھ دوطرفہ سفارت کاری سمیت رابطے جاری ہیں، انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بارہا واضح کیا ہے کہ ڈو مور کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان اپنی سلامتی اورمفادات کے تناظر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہاہے۔

انہوں نے کہاکہ افغان تنازعہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔ 

انہوں نے کہاکہ اگر امریکہ افغانستان میں امن کے لئے سنجیدہ ہے تو وہ30 لاکھ سے زائد افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی میں مدد دے۔ 

وزیر اعظم نے کہاکہ کشمیر کے مسئلہ کے حل تک پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری