یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی اہم پہاڑی سلسلے پر قبضہ


یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی اہم پہاڑی سلسلے پر قبضہ

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نےاہم پہاڑی سلسلے پر قبضہ کرکے سعودی حمایت یافتہ اہلکاروں کو مکمل طور پر بے دخل کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے اسپونٹک کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے مفرور صدر منصورہادی کے سعودی حمایت یافتہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرکےاہم پہاڑی سلسلے پر قبضہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمن کی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے اہلکاروں نے صوبہ البیضاء میں ناطع نامی علاقہ کے ایک اہم پہاڑی سلسلے پر قبضہ کرلیا ہے۔

دوسری طرف سعودی عرب کے لڑاکا طیارے اس علاقے پر بمباری کررہے ہیں۔ اس کے باوجود یمنی فوج کے مزاحمتکاروں نے اہم پہاڑی سلسلے کا کنٹرول سنبھالا ہوا ہے۔

ادھر سعودی عرب نے الجوف صوبہ میں بمباری کی ہے جس میں یمن کے متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت میں مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک تیس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید و زخمی اور  لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے اس غریب عرب ملک کے جاری محاصرے کی وجہ سے اس ملک میں غذائی اشیاء کے علاوہ ادویات کی بھی شدید قلت ہے اور اس وجہ سے بھی عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے جن میں اکثر عورتیں اور بچے شامل ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری