بلوچستان کے بعد خیبرپختونخوا حکومت میں بھی تبدیلی کی افواہیں


بلوچستان کے بعد خیبرپختونخوا حکومت میں بھی تبدیلی کی افواہیں

بلوچستان کے بعد خیبرپختونخوا حکومت میں بھی تبدیلی کی افواہیں گردش میں ہیں جس کی بڑی وجہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کو بتایا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بلوچستان کے بعد خیبرپختونخوا حکومت میں بھی تبدیلی کی افواہیں گردش میں ہیں ،متوقع صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے حکومت بچانے کے لیے پیشگی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں متوقع تبدیلی کی بڑی وجہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کو بتایا جا رہا ہے جس کے بعد جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی میں دوریاں بڑھ گئیں اور جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دیدیا۔

جماعت اسلامی سے وابستہ خیبرپختونخوا کے سینئر وزیرعنایت اللہ نے کہاکہ حکومتی اتحاد ہمیشہ تکلیف دہ ہوتا ہے لیکن پی ٹی آئی سے اپنے ایجنڈے کے مطابق اتحاد کیاتھا لیکن اب کوشش ہے بغیرکسی تلخی کے جلدعلیحدہ ہوجائیں۔

انہوں نے کہاکہ سمیع الحق ایم ایم اے میں نہیں آناچاہتے تو دباو نہیں ڈالیں گے جبکہ دوسری طرف پی ٹی آئی رہنماءشوکت یوسفزئی کاکہناتھاکہ جماعت اسلامی کی مکمل سیاست صرف 2 اضلاع میں ہے،جماعت اسلامی نے 5 سال میں ہم سےزیادہ مزے لوٹے، متحدہ مجلس عمل نے لوگوں کو دھوکا دیا اور 5 سال میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری