حزب اللہ: کسی بھی قسم کی حماقت صہیونیوں کیلئے موت کی دعوت ہوگی


حزب اللہ: کسی بھی قسم کی حماقت صہیونیوں کیلئے موت کی دعوت ہوگی

حزب اللہ لبنان کے نمائندے نے کہا ہے کہ صیہونی کسی بھی قسم کی حماقت کرنے کی صورت میں اپنی موت کو دعوت دیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے نمائندے نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے اگر کوئی حماقت کی تو وہ اپنی موت کو خود دعوت دے گی۔

ان خیالات کا اظہار تہران میں مسجد الاقصی کی آزادی اور استقامتی محاذ کے زیرعنوان منعقدہ ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایران میں حزب اللہ کے نمائندے سید عبداللہ صفی الدین نے کیا ہے۔

سید عبداللہ صفی الدین نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا امریکی اقد ام دراصل صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کا حوصلہ بڑھانے کی ناکام کوشش ہے۔ بیت المقدس شہر جہاں مسلمانوں کا قبلہ اول مسجد الاقصی واقع ہے، فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہے اور مسلمانوں کے نزدیک اس کا بیحد احترام ہے-

انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیل نے مسلمانوں کے اس مقدس شہر پر1967 سے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے- سید عبداللہ صفی الدین نے علاقے میں امریکا کی شکست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مشرق وسطی میں یکے بعد دیگرے اپنے اڈے کھو رہا ہے-

ا نہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکا استقامتی محاذ پر دباو ڈال کر علاقے میں اپنی شکست کی تلافی کرنا اور اپنے اڈوں کو باقی رکھنا چاہتا ہے ۔

انہوں نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ صیہونی حکومت کی نابودی اور علاقے میں امریکی فوجی اڈوں کا خاتمہ یقینی ہے-

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری