مشرقی افغانستان میں نجی عمارت پر خودکش بمباروں کا حملہ


مشرقی افغانستان میں نجی عمارت پر خودکش بمباروں کا حملہ

ذرائع کے مطابق مشرقی افغانستان کی ایک نجی عمارت میں کئی خودکش بمبار داخل ہوکر اندھا دندھ فائرنگ کررہے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ مشرقی افغانستان کے شہر جلال آباد میں ایک غیر حکومتی عمارت میں کئی خودکش بمبار داخل ہوگئے ہیں۔

صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان «عطاالله خوگیانی» کا کہنا ہے کہ متعدد خودکش بمبار جلال آباد شہر میں بچوں سے متعلق ایک نجی عمارت میں داخل ہوگئے ہیں اور افغان سیکورٹی فورسز کے ساتھ باقاعدہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہورہا ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے ارد گرد تمام راستے بند کردیے گئے ہیں اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 11 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کابل کے ایک ہوٹل پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 43 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

کابل میں چھ منزلہ ہوٹل پر ہفتے کی شب طالبان کی جانب سے حملہ کیا گیاتھا جس میں جنگجوؤں اور افغان سیکورٹی فورسز میں مقابلہ 17 گھنٹے تک جاری رہاتھا۔ واقعے کے وقت ہوٹل میں بڑی تعداد میں غیر ملکی شہری موجود تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری