سعودی سرزمین پر یمنی فوج کی منفرد کارروائی + تصاویر اور ویڈیو


سعودی سرزمین پر یمنی فوج کی منفرد کارروائی + تصاویر اور ویڈیو

یمنی سرکاری فوج اور انصااللہ کے جوانوں نے سعودی عرب کے صوبے نجران میں ایک منفرد کارروائی کرکے متعدد سعودی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے الاعلام الحربی کے حوالےسے بتایا ہے کہ صوبہ نجران کے علیب نامی پہاڑی علاقوں میں سعودی اتحادی افواج کے خلاف کارروائی کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فوج اور انصاراللہ کے جوانوں نے سعودی اہلکاروں کے خلاف کارروائی میں کئی بکتربند گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔

دوسری طرف سعودی عرب کے اتحادی افواج نے یمنی فوج اور انصاراللہ کے جوانوں کے خلاف شیلنگ کے باوجود اپنے اہلکاروں کی کوئی مدد نہیں کرسکے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت میں مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک تیس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید و زخمی اور  لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے اس غریب عرب ملک کے جاری محاصرے کی بنا پر اس ملک میں غذائی اشیا کے علاوہ ادویات کی بھی شدید قلت ہے اور اس وجہ سے بھی عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری