ٹرائنا سولر کمپنی کو پاکستان میں سولر پینلز کا پیداواری پلانٹ قائم کرنے کی پیشکش


ٹرائنا سولر کمپنی کو پاکستان میں سولر پینلز کا پیداواری پلانٹ قائم کرنے کی پیشکش

وزیراعظم نے شمسی توانائی کی پیداواری کمپنی Trina Solar کو پاکستان میں سولرپینلزکاپیداواری پلانٹ قائم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم نے شمسی توانائی کی پیداواری کمپنی Trina Solar کو پاکستان میں سولرپینلزکاپیداواری پلانٹ قائم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

وہ ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں کمپنی کے چیئرمین چیف ایگزیکٹو آفیسر Jifan Gao سے باتیں کررہے تھے۔

وزیراعظم نے کہاکہ حکومت اس سلسلے میں مکمل تعاون اور ٹیکس کی چھوٹ کی مراعات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ سولر پینلز کے پیداواری پلانٹ کے قیام سے ملک میں متبادل توانائی کو بروئے کار لانے میں مدد ملے گی۔

Trina Solar کے چیئرمین نے کہاکہ اُنکی کمپنی پاکستان میں پیداواری پلانٹ کے قیام پرسنجیدگی سے غور کرے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری