یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے جاسوس ڈرون کو سرنگون کردیا


یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے جاسوس ڈرون کو سرنگون کردیا

یمنی سرکاری فوج نے ایک منفرد کارروائی میں سعودی اتحادی افواج کے جاسوس ڈرون کو نشانہ بناکر سرنگون کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے روسیاالیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ انصاراللہ نے یمن کے علاقے حریب القرامیش میں سعودی اتحادی افواج کے ایک جاسوس ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔

انصاراللہ کا کہنا ہے کہ یمن کے صوبے مارب کے علاقے حریب القرامیش میں سعودی اتحادی افواج کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صوبہ مارب کے مغربی علاقے صرواح میں بھی سعودی اتحاد کے ایک جاسوس ڈرون طیارے کو سرنگون کردیا گیاتھا۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سال 2017 میں کل 29 سعودی ڈرون گرائے گئے۔

یمنی ذرائع کے مطابق یمنی انقلابی فورسز نے امریکی جاسوس طیارہ ایم کیو 9 کو دارالحکومت صنعا کی فضائی حدود میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی یمنی سرکاری فوج نے کئی ڈرون مار گرائے ہیں کچھ عرصہ قبل یمنی فورسز نے دارالحکومت صنعا کی فضا میں دوران پرواز ایک امریکی جاسوس طیارے کو سرنگوں کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کی واشنگٹن نے تصدیق بھی کی تھی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری