ڈوما| امریکہ کے خلاف پاک، ایران، روس، عراق اور شام کے علاقائی اتحاد سے متعلق تہران کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں

ڈوما| امریکہ کے خلاف پاک، ایران، روس، عراق اور شام کے علاقائی اتحاد سے متعلق تہران کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں

واضح رہے کہ بدھ کے روز امام خامنہ ای کے مشیر جنرل "یحیی رحیم صفوی" نے امریکا کے خلاف ایران، روس، پاکستان، عراق اور شام کا علاقائی اتحاد تشکیل دینے کا مشورہ دیا تھا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، روسی ڈوما کے نمائندوں کا کہنا ہے امریکا کے خلاف روس،ایران، پاکستان، شام اور عراق کے درمیان علاقائی اتحاد کی ضرورت ہے اور ایرانی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

روسی ڈوما کے نمائندوں نے امریکا کے خلاف ایران، روس، پاکستان، شام اور عراق  کے درمیان علاقائی اتحاد کی پیشکش کا خیرمقدم کرتےہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے خلاف علاقائی اتحاد ناگزیر ہے۔

روسی ڈوما کے نمائندے"آلکسی چیپا" نے "نووسستی" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکہ کے خلاف علاقائی اتحاد کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ یہ ایک اصولی اور منطقی پیشکش ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز امام خامنہ ای کے مشیر جنرل "یحیی رحیم صفوی" نے امریکا کے خلاف ایران، روس، پاکستان، عراق اور شام کا علاقائی اتحاد تشکیل دینے کا مشورہ دیا تھا۔

روسی ڈوما کے نمائندے چیپا نے امام خامنہ ای کے مشیر کی پیشکش کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے خلاف علاقائی اتحاد وقت کی اہم ضرورتوں میں سے ایک ہے جتنا جلد ہوسکے اس اتحاد کا قائم ہونا پورے خطے کے فائدے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال اس اتحاد کے ڈھانچے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

روسی ڈوما کے ایک اور نمائندے کا کہنا ہے کہ ایران اور روس شام میں سیاسی بحران کے حل اور دہشت گردوں کے خلاف ہر محاذ پر متحد ہیں لہذا کسی اور اتحاد کی فی الحال ضرورت نہیں ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری