شمالی افغانستان میں طالبان اور داعش کے درمیان جھڑپیں جاری


شمالی افغانستان میں طالبان اور داعش کے درمیان جھڑپیں جاری

افغان حکام کا کہنا ہے کہ شمالی افغانستان میں طالبان اور داعش کے درمیان جھڑپوں میں کم ازکم 14 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

 تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان حکام کا کہنا ہے کہ شمالی افغانستان کے «درزاب» اور «قوش ‌تپه» نامی علاقوں میں طالبان اور داعش کے درمیان جھڑپوں میں کم ازکم 14 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

جوزجان صوبے کے سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ طالبان اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں طرفین کے متعدد جنجگو ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

جوزجان گورنر کے ترجمان محمد رضا غفوری نے وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات سے شاتوت اور شوربلاق نامی علاقوں میں طالبان اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان نے گزشتہ رات شوربلاق میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں کم ازکم 3 داعشی ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہےکہ طالبان اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں افغانستان کے مختلف شہروں میں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور کابل حکام داعش کو طالبان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

افغان پارلیمنٹ کے کئی نمائندوں نے بھی کابل حکومت پر ملک میں داعش کے خلاف کارروائی نہ کرنے اور اس دہشت گرد گروہ کی حمایت کا الزام لگایا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری