خیبرپختونخوا کے تاجروں کا ایران کیساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق


خیبرپختونخوا کے تاجروں کا ایران کیساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

صوبہ خیبرپختونخوا کے مرکزی شہر پشاور کے ایوان صنعت و تجارت کے صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاجر برادری اور نجی صنعتی ادارے ایرانی تاجروں کے ساتھ اقتصادی تعاون کے لئے پُرعزم ہیں.

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ خیبر پختونخوا ایوان صنعت و تجارت کے صدر 'زبیر علی' نے گزشتہ روز ایران کے ارومیہ چیمبر آف کامرس کے 6 رکنی وفد کے ساتھ ملاقات کی۔

پشاور چیمبر آف کامرس کے صدر 'زبیر علی' نے ایران اور پاکستان کے نجی شعبوں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پشاور کے تاجر اور نجی صنعت کے مالکان تجارتی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ایرانی بھائیوں کے ساتھ تعاون کے لئے آمادہ ہیں۔

ایرانی وفد نے دورہ پشاور کے موقع پر خیبرپختونخواہ (KPK) چیمر آف کامرس کے صدر زاہد اللہ شنواری اور سنئیر اراکین کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ  صوبے کے نامور تاجر بالخصوص برآمدات، درآمدات، تیل اور گیس، ڈرائی فروٹس اور فریش فروٹس کے شعبوں سے منسلک تاجر بھی شریک تھے۔

ارومیہ چیمبر آف کامرس کے وفد نے گزشتہ روز راولپنڈی کے ایوان صنعت و تجارت کا دورہ کیا جہاں وہ چیمبر کے صدر 'زاہد ملک' اور سنیئر ممبران کے ساتھ ملے۔

راولپنڈی چیمبر کے صدر زاہد ملک نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ پاک ایران سرحد پر تجارت کو درپیش مسائل کے حل کے لئے متعلقہ حکام سے رجوع کریں گے بالخصوص تجارتی مسئلے کو ایف بی آر ادارے کے سامنے رکھیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی تاجروں کے وفد نے اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور کے دوروں کے بعد آج بروز جمعرات پاکستان کے جنوبی شہر 'کراچی' روانہ ہوگیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری