انڈونیشا کے صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے


انڈونیشا کے صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

انڈونیشنا کے صدر جوکو ودودو خاتون اول مادام ایرینا ودودو کے ہمراہ پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق انڈونیشا کے صدر کے ہمراء دیگر وزراء اور تجارتی وفد بھی پاکستان پہنچا ہے، اپنے دو روزہ دورے کے دوران جوکو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

خیال رہے کہ صدر جوکو ودودو کا یہ پہلا پاکستان کا دورہ ہے، اس سے قبل انڈونیشیا کے سابق صدر سوسیلو بامبانک ڈی ایٹ سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے 2012 میں پاکستان آئے تھے۔

ڈان نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ دو روزہ دورے کے دوران جوکو ودودو پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ صدر مملکت کی جانب سے ان کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا جائے گا۔

دوسری جانب انڈونیشنا میں 17 سال سے قید پاکستانی شہری ذوالفقار علی کے اہل خانہ بھی اس بات کے منتظر ہیں کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ذوالفقار علی کی واپسی کے لیے صدر جوکو ودودو سے درخواست کریں گے۔

خیال رہے کہ ذوالفقار علی کو 2004 میں انڈونیشیا میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا، جب ان کے کمرے میں ساتھ رہنے والے شخص سے منشیات برآمد ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ذوالفقار علی اس وقت جگر کے کینسر کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق وہ مزید صرف 3 ماہ تک زندہ رہ سکتے ہیں۔

ذوالفقار علی کے اہل خانہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان انڈونیشن صدر کے دورے کے دوران درخواست کرے کہ انسانی ہمدردی کی خاطر ذوالفقار علی کو رہائی دیں تاکہ وہ اپنی زندگی کے باقی 3 ماہ اپنے خاندان کے ساتھ گزار سکے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری