اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے وفد کی "انجمن اقامہ نماز" کے سربراہ سے ملاقات


اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے وفد کی "انجمن اقامہ نماز" کے سربراہ سے ملاقات

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے ایک وفد نے نماز کی ثقافت کو معاشرے میں عام کرنے کے حوالے سے صوبہ خراسان رضوی کے "انجمن اقامہ نماز" کے سربراہ سے ملاقات کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے ایک وفد نے مجلس اعلی کے صدر سعید علی کی قیادت میں صوبہ خراسان رضوی کے "انجمن اقامہ نماز" کے سربراہ حجتہ الاسلام والمسلمین امر اللہ سبحانی نیا سے ملاقات کی۔

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے ایک وفد نے مجلس اعلی کے صدر برادر سعید علی کی قیادت میں ایستاد نماز مشھد کے رئیس امر الہ سبحانی نما نے سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

انہوں نے  کہا ہے کہ نماز کی ثقافت کو  عام کرنے کیلیے ضروری ہے کہ پہلے  گھر پھر مدرسہ اور معاشرے میں اس عنوان پر زیادہ بات کی جائے، نسل نو زبردستی سے چیزوں کو نہیں مانے گی اس کو عمل، کردار، گفتار، علم و معرفت کو بروے کار لانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مبلغین، والدین، اساتذہ کو نماز کی اھمیت اور فوائد سے آگاہ کیا ہے، وہ گھر، اسکول، مدرسہ اور دیگر جگہوں پر نماز کے موضوع پر بات کرتے ہیں، جوانوں کے جدید سوالات جیسے نماز پانچ  وقت کیوں، لڑکیاں پہلے نماز کیوں پڑھیں اور دیگر سوالات کے جوابات دیتے ہیں، اگر ذھن میں سوال رہیں گے اور جوابات نہیں ملیں گے تو ایمان کمزور رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نماز کو فراموش نہ کرنے کیلئے کتب، وڈیوز، ٹیبلو، پوسٹرز اہم جگہوں پر نماز کی اھمیت پر آیات و احادیث کو  لکھ کر لگانے سمیت دیگر کام سرانجام دے کر  اھمیت کو اجاگر کیا ہے، اس امر کی ضرورت ہے کہ جو نماز  کی تبلیغ کرتے ہیں ان کو اس موضوع پر عبور حاصل ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ڈرائیور حضرات، مزدور، طالب علم، اساتذہ جب بھی نماز کا وقت ہوتا ہے تو نماز کو فوقیت دیں، اگر مزدور جو 10 گھنٹے کام کرتا ہے اس کو نماز کی برکت کا پتہ چل جاے تو وہ کبھی نماز کو فراموش ہی نہ کرے  مگرشرط یہ ہے کہ پہلے آپ ان کو جذب کریں اور احساس دلائیں۔

انھوں نے ایک سوال کے جواب کہ تاسوعا اور عاشورہ کے جلوس میں نماز کا احیا کس طرح کریں، میں کہا کہ آپ جس جگہ پر نماز کا اہتمام کریں گے اس جگہ پر ایک مہینہ پھلے پینافلیکس لگائیں کہ اس جگہ پر نماز ہوگی، عزاداری مستحب مگر نماز فرض ہے جیسا بینر لگوائیں تاکہ لوگ جذب ہوں۔

امام حسین علیہ السلام نے  نماز کو  قائم کیا، حسین کے ماننے والوں کیلئے ضروری ہے کہ عاشورہ کے عزادری کو روک کر نماز ادا کریں، لوگوں سے محبت سے پیش آئیں، حکومت نہ کریں محبت کریں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری