پاکستان میں مشکلات کی اصل وجہ امریکی مداخلت/ مقابلہ کیلئے قومی اتحاد کی تشکیل ناگزیر، آیت اللہ سیستانی

مرجع تقلید شیعیان جہان آیت اللہ سید علی سیستانی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی مداخلت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے جس کا مقابلہ کرنے کیلئے اس ملک میں قومی اتحاد کی تشکیل ضروری ہے۔

پاکستان میں مشکلات کی اصل وجہ امریکی مداخلت/ مقابلہ کیلئے قومی اتحاد کی تشکیل ناگزیر، آیت اللہ سیستانی

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق کے بزرگ مجتہدومرجع آیت اللہ سید علی سیستانی نے کہا کہ پاکستان امریکی مداخلت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے ، امریکا کے مقابلہ میں قومی اتحاد تشکیل دیا جائے۔

انہوں نے تاکید کی کہ پاکستانی عوام اپنے اندر اتحاد و اتفاق کو مضبوط کریں۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصغریہ علم و عمل کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا ہے۔

آیت اللہ سیستانی نے کہاکہ میں ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے معاملات سے باخبر رہتا ہوں اور ان کی ترقی اور بہتری کے لئے دعا گو ہوں۔

 انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکی مداخلت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے اور اسکا حل یہ ہے کہ پاکستانی عوام اپنے اندر اتحاد پیدا کرلے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتوں سے مقابلہ کے لئے پاکستان کو قومی اتحاد تشکیل دینے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ علم ایک سرمایہ ہے اور پاکستانی ملت کو اپنے بچوں کو جدید علم کے ساتھ ساتھ اسلامی علوم، اخلاقیات اور اقدار سے آشنا کروانے کے لئے بھی کوشیش کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن شیعہ مسلمانوں کے باہمی اتحاد کو بھی کمزور کرنے کی کوششیں کررہا ہے، لہذا اس بات کو بھی یقینی بنایاجائے کہ کسی کو بھی دشمن کی سازش کو کامیاب بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری