پہلی گوادر ایکسپو کا آغاز آج ہوگا


پہلی گوادر ایکسپو کا آغاز آج ہوگا

پہلی دو روزہ گوادر ایکسپو آج گوادر میں شروع ہورہی ہے جس کا افتتاح وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پہلی گوادر ایکسپو آج گوادر میں شروع ہورہی ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی دو روزہ نمائش کا افتتاح کریں گے، جس میں غیرملکی شخصیات، سفارتکار اور دنیا بھر سے تاجر نمائندے شریک ہوں گے۔

نمائش سے مقامی اور غیرملکی تجارتی کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور حکومتی عہدیداروں کے درمیان رابطوں کا پلیٹ فارم بھی مہیا ہو گا تاکہ سرمایہ کاری، کاروبار اور روزگار کے مواقع کے فروغ کے لئے اس بڑے منصوبے کے فوائد سے استفادہ کیا جا سکے۔ 

نمائش کا اہتمام گوادر کے ترقیاتی ادارے اور چین کی بیرون ملک بندرگاہوں سے متعلق امور کی انتظامی کمپنی نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی نے ایک کاروباری مرکز بھی قائم کیا ہے جس سے امیگریشن، کسٹم، ویزہ اور تجارتی سامان کی نقل و حمل سے متعلق معاملات کے لئے تمام تر سہولیات فراہم ہو سکیں گی۔کمپنی کے چیئرمینZhang Baoz Hong  نے کہا ہے کہ گوادر کا ساحلی شہر خطے میں بڑا تجارتی مرکز بن جائے گا۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ گوادر کی ترقی سے ملک کی مجموعی اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی اور مقامی لوگوں کی حالت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ZHNG نے کہا کہ گوادر فری زون کی تعمیر کیلئے چین نے اس بڑے منصوبے میں مقامی افراد کی مولیت کے پیش نظر تقریباً دو ہزار مقامی افراد کو روزگار فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ گوادر ایکسپو سے جس میں ایران ،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ملکوں کے وفود شرکت کرینگے۔ ماہی پروری، کشیدہ کاری اور ڈیری کی مصنوعات سمیت دیگر مقامی مصنوعات کی تشہیر میں مدد ملے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری