قم | برصغیر کے علمی ذخیرے  میں سے 11000 کتب کو ڈجیٹل کرکے نسخے محفوظ


قم | برصغیر کے علمی ذخیرے  میں سے 11000 کتب کو ڈجیٹل کرکے نسخے محفوظ

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے سربراہ کے علمی کام کو مرکز احیا آثار برصغیر قم نے محفوظ بنا دیا

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق برصغیر کے علمی ذخیرے  میں سے 11000 کتب کو ڈجیٹل کرکے ان کے نسخے محفوظ کر دیئے گئے۔

سید حسین موسوی کے علمی کام کو مرکز احیا آثار  برصغیر قم نے محفوظ بنا دیا، 32 کتاب جن میں  مکتب اہلبیت کے خلاف دہشتگردی اور اس کا حل، اصول کافی، اسلام و قوم پرستی، اسلام کا کائناتی تصور، اسلام کا اقتصادی نظام، اسلامی  عقائد، فلسفے سے آشنائی، اصلاح امت، امامت و رہبری،  بلاغت الحسین، امام زین العابدین کی سیاسی زندگی، تحریک حسینی، شیعہ شناسی، اور دیگر  تصانیف و تراجم  شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے وفد نے سید حسین موسوی کی قیادت میں مرکز احیا آثار  برصغیر قم کا دورہ کیا۔

سید حسین موسوی نے اس موقع پر کہا کہ برصغیر کی علمی تاریخ کی جمع آوری اور جدید طرز پر ڈجیٹل کرنا  نوجوان نسل کو ماضی سے منسلک کرنے کے برابر ہے۔

ادارے کے مسئول حجت الاسلام محمد طاہر عباس اعوان نے کہا کہ برصغیر کے علمی ذخیرے  میں سے 11000 کتب کو ڈجیٹل کرکے ان کے نسخے محفوظ کر دیئے گئے ہیں، 200 کتب کو ادارے کی ویب سایئٹ پر اپلوڈ کردیا گیا ہے، علمی ذخیرے میں قلمی نسخے، کتب، قدیمی تحریریں، کپڑوں پر لکھا گیا کام محفوظ بنایا  گیا ہے-

اس موقع پر ادارے کے مسئول حجت الاسلام محمد طاہر عباس اعوان نے سید حسین موسوی کو ڈی وی ڈی پیش کی جبکہ سید حسین موسوی کی کتب کو  اپلوڈ کیا جائیگا-

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری