تفتان | ایران اور پاکستان کے سرحدی حکام کا اہم اجلاس، سرحدی امور پر تبادلہ خیال


تفتان | ایران اور پاکستان کے سرحدی حکام کا اہم اجلاس، سرحدی امور پر تبادلہ خیال

تفتان میں پاک - ایران  بارڈر حکام کے درمیان اہم اجلاس ہوا جس میں سرحدی علاقوں میں امن و امان سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا.

تسنیم خبررساں ادارے نے روزنامہ جنگ کے حوالےسے بتایاہے کہ تفتان میں پاکستانی اور ایرانی حکام کے درمیان ملاقات کے دوران مختلف سرحدی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکام کی جانب سے ڈپٹی کمشنر عمران ابرہیم، کمانڈنٹ نوکنڈی رائفلز عمرستار، اسسٹنٹ کمشنر تفتان ظفر کبدانی، لیویز رسالدار اکبر خان سنجرانی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

دونوں ممالک کے حکام نے پاک ایران سرحد پر دہشت گردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جبکہ زیرو پوائنٹ و دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری