یمن کا سعودی دارالحکومت ریاض کے خالد ائیرپورٹ پر ایک اور میزائل حملہ


یمن کا سعودی دارالحکومت ریاض کے خالد ائیرپورٹ پر ایک اور میزائل حملہ

یمنی فورسز نے ریاض کے خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک اور بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی فوج نے سعودی دارالحکومت ریاض کے خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر برکان 2 نامی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج کے میزائل یونٹ کا کہنا ہے کہ دور تک مار کرنے والا برکان ایچ ٹو نامی ایک اور میزائل سعودی دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف فائر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خالد ایئرپورٹ پر برکان ایچ ٹو نامی میزائل سے حملہ کیا گیا تھا۔

یہ اس وجہ سے ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت میں مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک تیس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید و زخمی اور  لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے اس غریب عرب ملک کے جاری محاصرے کی بنا پر اس ملک میں غذائی اشیا کے علاوہ ادویات کی بھی شدید قلت ہے اور اس وجہ سے بھی عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری