تصاویر | رہبرمعظم انقلاب کی مزار امام خمینی اور گلزار شہدا پر حاضری


تصاویر | رہبرمعظم انقلاب کی مزار امام خمینی اور گلزار شہدا پر حاضری

رہبرمعظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے مزار امام خمینی اور گلزارشہدا نامی قبرستان پر حاضری دی اور شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

 تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی انقلاب کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای عشرہ فجر کی مناسبت سے امام خمینی کے مزار، شہداء کے "گلزار شہدا" نامی قبرستان پر حاضری دی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

رہبر معظم انقلاب نے عشرہ فجر کی مناسبت سے حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور انقلاب اسلامی کے عظیم بانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس کے بعد گلزار شہداء قبرستان میں حاضر ہوکر انقلاب اسلامی اور آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے شہداء کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

اس موقع پر امام خمینی (رح) کے فرزند اور بانی انقلاب کے مقدس مزار کے انتظامیہ کے سربراہ 'سید حسن خمینی' بھی موجود تھے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری