لبنانی وزیراعظم کی ترک صدر سے ملاقات


لبنانی وزیراعظم کی ترک صدر سے ملاقات

لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے ترک صدر رجب طیب اردغان سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ترک ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے ترک صدر رجب طیب اردغان سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کی غرض سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات انقرہ کے صدارتی محل میں ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ ترکی لبنان کے سیاسی اتحاد، یکجہتی، سیکیورٹی اور دیگر معاملات میں  لبنان کا ساتھ دیتا رہے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری